کپتان چھپے رستم نکلے ،لندن میں شادی کرلی لڑکی کانام کیا،کام کیاکرتی ہے؟سب پتہ چل گیا

لندن(ویب ڈیسک )سیف گیمز دوہزارپندرہ میں پاکستان کا سر فخر سے گزرنے والے گولڈ میڈلسٹ ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہاکی لیگ کھیلنے کے لیے موجود اولمپیئن محمد عرفان نے برمنگھم میں نکاح کیا ہے، دلہن کا نام عائشہ شفیق ہے جو چارٹرڈ اکاؤنٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں.

نکاح کی رسم کے موقع پر دلہا نے تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس دلہنانتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں
.محمد عرفان کا کہنا ہے وہ شادی کی دیگر رسومات رواں سال کے آخر میں پاکستان آکر ادا کرنے کے خواشمند ہیں‘ تاکہ دوست احباب اور رشتہ دار بھرپور طریقے سے شرکت کرسکیں.