ویمنزورلڈ کپ؛ بھارت نے پاکستان کو95 رنزسے شکست دیدی

ڈربی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے 169 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے شہرڈربی میں جاری میچ میں بھارت کے 170 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن خشک پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم اوورز میں رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی آؤٹ ہونے والی بلے بازعائشہ ظفرتھیں جو کہ دوسرے ہی اوورز میں ایک رنزبنا کرایکتابشٹ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں، 8 کے مجموعی اسکورپرجویریہ خان بھی 6 رنز بناکرپویلین لوٹ گئیں انہیں گوسوامی نے آؤٹ کیا، ان کے بعد آنے والی سدرہ نواز بھی بغیر کوئی رنز بنائے ایکتا بشت کا شکار ہوگئیں۔ سدرہ کی جگہ لینی والی بلے باز ارم جاوید نے بھی واپس لوٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی اور کھاتہ کھولے بغیر ایکتا کی گیند پرآؤٹ ہوگئیں جب کہ نین عابدی بھی 5 رنز بناکر دیپتی شرما کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئیں۔ اسماویہ اقبال بھی اسکور میں کوئی اضافہ کیئے بغیر جوشی کی گیند پر آؤٹ ہوئیں جب کہ دیگر بلے بازوں میں سے بھی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ،نشرا سندھ، دیانا بیگ اوراور پوری ٹیم رنز پر ڈھیر ہوگئی
اس سے قبل بھارتی کپتان مٹھالی راج نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توبھارت نے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر169 رنزبنائے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی 7 رنز پرملی جب سمرتی مندھانا 2 رنز بنا کردیانا بیگ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں۔ بھارت کی دوسری آؤٹ ہونے والی کھلاڑی پونم راوت تھیں جو 74 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، انہیں نشرا سندھو نے آؤٹ کیا۔ان کے بعد آنے والی بلے باز اور بھارتی کپتان مٹھالی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکیں اور صرف 8 رنز بنا کر نشرا سندھو کا شکار ہوگئیں جب کہ اسی اوور میں نشرا سندھو نے دیپتی شرما کو بھی پویلین واپس بھیج دیا ۔دیپتی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ 107 کے مجموعی اسکور پرسعدیہ یوسف نے ہرمن پریت کو کیچ آؤٹ کرادیا جب کہ ان کے بعد مونا میشرم کو بھی کلین بولڈ کردیا وہ صرف 6 رنز بنا سکیں۔ اس موقع پر سشما ورما نے تیزی سے کھیلتے ہوئے قیمتی 33 رنز بنائے اور اسماویہ اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں جب کہ گوسوامی 14 رنز پر نشرا سندھو کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے نشراسندھونے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سعدیہ یوسف نے 2 ،دیانا اور اسماویہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام ہے، ثنا میر کی زیرقیادت گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے میں3 وکٹ سے شکست ہوئی تھی، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بولرز کی بھرپور پٹائی کرتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر107 رنز سے مات دی۔