باپ نے 2سالہ بیٹی کے ساتھ قبر میں کھیلنا شروع کردیا،لیکن اس کے پیچھے چھپی وجہ ایسی جو ہر انسان کی آنکھوں میں آنسو آئے

بیجنگ(ویب ڈیسک )چین کے ایک شخص نے اپنی 2 سالہ بیمار بیٹی کے ساتھ قبر میں کھیلنا اور سونا شروع کر دیا تاکہ وقت آنے پر اس کی بیٹی خوفزدہ نہ ہو. یہ دلخراش  خبر پڑھ کر انٹرنیٹ کے چینی صارفین نے اس شخص کے لیے اپنے دل کے ساتھ ساتھ اپنے  بٹوے بھی کھول دئیے ہیں.  پچھلے ہفتے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں  ایک شخص کو اپنی 2 سالہ بیٹی ژہانگ شنلے کے ساتھ قبر میں کھیلتے دکھایا گیا ہے. ژہانگ تھیلیسیمیا کی مریضہ ہے، جس کا علاج کافی مہنگا ہے. ژہانگ اپنی بیٹی کو ہر روز قبر پر لے جاتا ہے، جہاں دونوں کھیلتے اور آرام کرتے ہیں تاکہ وقت آنے پر ژہانگ قبر سے خوفزدہ نہ ہو. پچھلے دو سالوں میں ژہانگ کا باپ  اس کے  علاج  پر  1 لاکھ 400 ہزار یوان خرچ  کر چکا ہے لیکن اب اُن کے پاس پیسے ختم ہو چکے ہیں ،

دوستوں اور رشتے داروں نے بھی اُن کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے. اپنی بیٹی کو بچانے کی آخری کوششیں کرتے ہوئے ژہانگ کی ماں ڈینگ نے ایک چینی ویب سائٹ پر چندہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جہاں ان کی کہانی سے متاثر ہو کر صارفین نے 1 لاکھ 7 ہزار یوان سے زیادہ جمع کر دئیے ہیں جبکہ اُن کا ہدف دو لاکھ یوان ہے. ایک برطانوی خاتون نے بھی گوفنڈ می ویب سائٹ پر اُن کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ، جہاں 4دن میں 2600 پاؤنڈ سے زیادہ جمع ہو چکے ہیں جبکہ ہدف 10 ہزار پاؤنڈ کا ہے.