بس انگلی پر تیل لگاکر جسم کے اس حصے پر مالش کرنا شروع کردیں پھر دیکھیں کیا کمال ہوتا ہے،طب کا ایسا دلچسپ اورآسان علاج جو آپ نے پہلے نہیں آزمایا ہوگا

لاہور(طبی رپورٹرسے )طب یونانی میں بہت سے آزمودہ عام اور گھریلو علاج ایسے ہیں جو کسی معالج کے پاس جائے بغیر بھی حل ہوسکتے ہیں ۔لطف کی بات یہ ہے کہ ان علاجات کو جدید میڈیکل سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ڈپریشن،سستی،کاہلی،بے چینی ایک روزمرہ کا عام ترین مرض بن چکا ہے تو اسکا علاج بھی اس انسان کی ایک انگلی میں چھپا ہوا ہے ،بس اس انگلی پر تیل لگا کر اپنی ناف تک لے جائے اور اسکو معمول بنالے تو یقین جانئےے یہ اور دیگر ایسے مسائل جاتے رہیں گے ۔اطبا کا کہناہے کہ صبح وشام تھوڑا سا تیل انگلی پر لگا کر ناف میں لگاتے رہنا چاہئے ۔ڈیپریشن،دماغ میں خشکی اور کانوں میں سائیں سائیں ہو،بھول جانے کا مرض ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جائے اور سر چکرائے،ضعف دماغ ،سستی وکاہلی ہو تو ان سب طبی مسائل کے لئے یہ ٹوٹکہ بے حد مفید ہے۔

کیٹاگری میں : صحت