شعیب اختر کی آبائی گھر آمد کے موقع پر لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،ساتھ ہی سٹار کرکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی عاجزی پر داد دیں گے

راولپنڈی ( آن لائن )قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باولر شعیب اختر کی آبائی گھر آمد کے موقع پر لی گئی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی جس نے سوشل میڈ یا پر دھو م مچا دی ۔تفصیل کے مطابق سرکاری سپورٹس چینل پی ٹی وی سپورٹس کے آفیشل انسٹاگرام اکاوئنٹ پر روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی ایک تصویر شیئر ہوئی جس نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی ۔یہ تصویر شعیب اختر کے آبائی گھر کی ہے جو راولپنڈی میں واقع ہے ۔ اس تصویر کے ساتھ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی بنیاد نہیں بھولنی چاہیے،میں جب بھی راولپنڈی آتا ہوں تو اپنے آبائی گھر جہاں میری پیدائش ہوئی وہاں کا دورہ ضرور کرتا ہوں ۔