اولاد تابعدار, نیک اور کامیاب بنانے کیلئے یہ دعا کیا کریں

لاہور(اسپیشل ڈیسک)والدین کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ انکی اولاد نیک تابعدار اور زندگی میں کامیابیاں حاصل کرے لیکن اکثر ایسا نہیں ہوپاتا.اولادگستاخ اور نامراد واقع ہوتی ہے تو اسکی ایک خاص وجہ ہے .
حضرت مولانا احمد علی لاہوری سے کسی نے پوچھا کہ حضرت آپ کی اولاد اتنی فرماں بردار اور نیک کیوں ہے تو آپؒ نے فرمایا کہ اولاد کو ہمیشہ رزق حلال کھلایا اور التحیات کے بعد سورہ فرقان کی یہ آیت پڑھی ہے جس پر اللہ نے انعام عطا فرمایا ہے.
آپ لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے کہ نماز میں التحیات کے بعد اللہ کے حضور یہ دعا کیا کروتاکہ اللہ کریم دعا قبول فرماتے ہیں . ہر نماز کی التحیات میں رب اجعلنی کے بعد* یہ دُعا پڑھنی چاہئے:
*رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اٍمَامًا* (سورہ الفرقان، آیت 74)
یہ دُعا اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ اے پروردگار عالم اگر میرے بیٹے کی،بیٹی کی میرے گھر کے کسی فرد پر کوئی آفت آئے یا کوئی پریشانی آزمائش، اللہ میری آنکھوں کو ٹھنڈک تو نہ پہنچی. تو مولا ایسا فرمادے کہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچادے، بندے کی اپنے خالق سے کی گئی دعا رد نہیں ہوتی