چوہدری نثار نے گرفتاریوں کی تیاری کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پارٹی قیادت سے ناراض نہیں ہیں بلکہ وہ آنے والے دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پیر کو اگر وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتی ہے جو کہ غالبا نہیں دے گی تو اس صورت میں بچاؤ کے لیے ن لیگ کے وکلا دلائل کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ قوم کا اربوں روپیہ لے کر ن لیگ کے تمام بڑے وکلا بھاگ گئے ہیں اور اب یہ چھوٹے موٹے وکلا سے کام چلا رہے ہیں۔