اسامہ بن لادن کا بیٹا ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا، اور اس مرتبہ سعودی شاہی خاندان کے خلاف ایسا خوفناک اعلان کردیا کہ دنیا کانپ اٹھی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنے شدت پسندوں سے امریکہ، برطانیہ و دیگر مغربی ممالک میں حملے کرنے کو کہا تھا۔ اب اس کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے سعودی شاہی خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں حمزہ بن لادن نے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعودکو برطانیہ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”شاہ عبدالعزیز نے اسلام سے بے وفائی کرتے ہوئے سلطنت عثمانیہ کے خلاف صلیبی جنگیں لڑنے والوں کا ساتھ دیا اور سلطنت کے انہدام کا باعث بنے۔“

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال میں حمزہ کی طرف سے یہ چوتھا آڈیو یا ویڈیو پیغام ہے۔ رواں سال جنوری میں حمزہ بن لادن کا نام امریکی محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کی ’واچ لسٹ‘میں درج کیا اور انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اس کی نگرانی ایف بی آئی ایجنٹ علی صوفان کے ذمہ تھی، جس نے اس کے کئی خطوط بھی پڑھ رکھے ہیں۔ علی صوفان کا کہنا ہے کہ ”حمزہ بن لادن اپنے باپ کی موت کا بدلہ لینے کی تیاری کر چکا ہے۔اس کے لکھے گئے تمام خطوط سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ باپ کی موت کا انتقام لینے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔“