نوازشریف کی گاڑی نےاسپیڈ پکڑلی۔۔سیکیورٹی خدشات؟

ریلی کے دوسرے روزمسلم لیگ ن کے قافلے نے پنجاب ہاؤس( راولپنڈی) سے سفر کا آغاز کیا۔قافلہ راولپنڈی کی شہری حدودسواں اڈے سے باہر نکلا تو سعدرفیق نے اعلان کیا کہ اسپیڈ پکڑلیں۔اس اعلان کےبعدنوازشریف کی گاڑی نے اسپیڈ پکڑلی اورگاڑی آگےنکل گئی،باقی لوگ پیچھےرہ گئے نوازشریف کا کنٹینر بھی پیچھےرہ گیا۔

میڈیاریپورٹس کے مطابق نوازشریف کی گاڑی کی رفتار۱۲۰کلومیٹرفی گھنٹہ رہی۔ مندرہ سے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ اسی رفتارسے نکلااور 34 کلومیٹرکاسفرایک گھنٹے میں طے کیا۔پہلے۳۰کلومیٹرکاسفر۱۱ گھنٹوں میں طےہواتھا۔ گاڑی کی اسپیڈ اتنی تھی کہ نوازشریف کااسکواڈ اوردونوں کنٹینرزپیچھےرہ گئے۔میڈیاریپورٹس کے مطابق سواں اڈہ پہنچنے پر نواز شریف کو بتایا گیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں۔