بلامقابلہ چیرمین پی سی بی منتخب۔۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہواجس کے دوران پی سی بی چیرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ بورڈ آف گورنرز میں شامل پی سی بی کے۹ ممبران تھے،جن کے ووٹ کے بعد چیرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جانا تھا ۔مگرکسی اورامیدوارنےکاغذات نامذدگی جمع نہیں کروائے۔

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے طور پر نجم سیٹھی نے ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں اور انہوں نے گورننگ بورڈ کےاجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کےدوران نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیےہمیں مل کر کام کرنا ہے۔انہوںنےمذیدکہاکےپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ لانامیرےلئیےچیلینج ہے۔اس سےپہلے بھی نجم سیٹھی چیرمین پی سی بی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔