اب تک ۲۱۶کشمیری شہید۔۔بھارتی فوج کےمظالم جاری

کشمیری میڈیا کا کہناہےکہ رواں سال وادی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کیئےجانے والے کشمیریوں کی تعداد۲۰۱۶ کے مقابلے میں۱۰۰ گنابڑھ گئی ہے۔۲۰۱۷ کے۷ مہینوں کےاندراب تک۲۱۶ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ جون میں تمام مہینوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ۴۸ ہلاکتیں ہوئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق۲۰۱۷ کو سب سے پرتشدد سال قرار دیا گیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں ۳۳ کشمیری شہید ہوئےہے۔اس مہینےبھی۳،۴ روزکےاندر۱۰ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔