نجم سیٹھی اے سی سی اجلا س میں شرکت کے لیے کولمبو روانہ۔۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی سری لنکا روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے بات چیت کریں گے۔کولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نےکہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔
انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سےاجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیں۔