میں عمران خان کی شکر گزارہوں کہ۔۔۔ عائشہ گلا لئی کی بہن نے عمران خان کی حمایت کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام کھلاڑیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں، سیاسی معاملات سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، لباس پر تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

تفصیلات کے مطابق عائشی گلالئی کی بہن ماریہ طور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خواتین کو ہر سطح پر موقع دینے سے پاکستان کا مثبت امیج بحال ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا سیاست سے تعلق نہیں، انہیں سپورٹ کرنا چاہیئے، کھلاڑی، سیاستدان، سائنسدان جس نے بھی پاکستان کی خدمت کی قابل احترام ہیں، دس دس بار کپ جیتنے والے آج رکشہ چلا رہے ہیں، پاکستان میں خواندگی کی کمی ہے، مجھے کوئی گالی بھی دے تو برا نہیں لگتا۔ماریہ طور کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کبھی نہیں سوچا، عوام خود کہیں تو شائد آ جاؤں ، عوامی فلاح کیلئے کام کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی