یومِ آزادی کے بعددھرنا۔۔۔۔اہم اعلان آگیا۔۔۔۔۔

۱۶ اگست کومال روڈپرخواتین کے دھرنے کااعلان پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کردیاہے۔دھرنےمیںخواتین کی جانب سے مطالبہ کیا جائےگاکہ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کوپبلک کیاجائے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاکہ میں خودمال روڈپرماؤں بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئےجاؤں گا۔۱۶اگست کومال روڈپردھرنےکااعلان ڈاکٹرطاہرالقادری نےماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا،جس میں شہداء کی بچیاں شامل ہوں گی۔ سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی نے پاناما کیس کی انکوائری کی جس کی رپورٹ پبلک کردی گئی ہم بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن پرایک غیرجانبداربنچ کی تشکیل چاہتے ہیں۔شہداء کے ورثاء کاصبرکاپیمانہ لبریزہورہاہےاورہم تین سال سے انصاف کامطالبہ کررہے ہیں۔