شریف خاندان کی سیاست ٹکڑوں میں بٹ گئی ۔۔۔ مریم نواز حمزہ شہباز کو راستے سے ہٹانے کیلئے کس کو سامنے لے آئیں؟؟؟؟ملک میں نیاء بھونچال پیدا ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کے اندر پیدا ہونے والے اختلافات رفتہ رفتہ اپنے نقطہ عروج کی جانب بڑھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان میں پیدا ہونے والے اختلافات کو محسوس کیئے جانے کی حدتک دیکھا جارہا ہے ۔اب تک یہ تاثر تھا کہ میاں نواز شریف کے اگلے جانشین حمزہ شہباز ہونگے خود شریف خاندان اس بات کا بارہا اظہار کرتا رہا کہ حمزہ شہباز ہی میاں نواز شریف کی سیاسی جانشینی کو سنبھالیں گے لیکن اب کچھ ایسی ہوائیں چل پڑی ہیں۔ جو شریف خاندان کی سیاست کے مستقبل کا کچھ اور ہی تعین کررہی ہیں ۔

چند روز قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں وال چاکنگ کی گئی جس میں ا س بات کو ظاہر کیا گیا کہ میاں نواز شریف کا سیاسی جانشین کوئی اور نہیں بلکہ انکے اپنے گھر سے ہوگا۔ مریم نواز نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے اپنے بیٹے کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں جبکہ اس موقع پر انکے ساتھ حمزہ شہباز یا انکا کوئی رفیق کار موجود نہیںتھا۔اسی طرح لاہور میں میاں نواز شریف کی ریلی سے خطاب کے موقع پر بھی حمزہ شہباز کی شرکت نہ ہونے کے برابر متوقع ہے ۔