اولمپک ویزا اسکینڈل،100سے زائد افراد گرفتار ہوچکے، برطانوی اخبار

لندن… ایک برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اولمپک ویزا اسکینڈل میں پاکستان میں ایکسو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،تاہم کئی سرغنہ فرار ہوچکے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ اب تک سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،اس کے ساتھ ان تمام پاکستانیوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ،جو حالیہ ہفتوں میں برطانیہ گئے ہیں۔ پاکستانی ہوائی اڈوں پر انٹیلی جنس بڑھادی گئی ہے کہ کوئی مشتبہ شخص پرواز نہ کرسکے۔ اخبار کے مطابق ایف آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب تک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مافیالیڈروں تک پہنچنے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی ۔