سرفراز احمد کی جانب سے 1کروڑکی انعامی رقم شوکت خانم کو دینے کی اطلاعات زیر گردش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم شوکت خانم کو دیئے جانے کی اطلاعات زیر گردش ہیں ۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملنے والی 1کروڑ روپے کی انعامی رقم شوکت خانم ہسپتال کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔