”اپنے بچوں کو یہ ڈرنکس ہرگز نہ پلائیں کیونکہ ان میں۔۔۔“ حکومت نے واضح ترین اعلان کر دیا، کس وجہ سے منع کیا؟ جان کر تمام والدین کبھی غلطی سے بھی یہ اپنے بچوں کو نہ دیں گے

لاہور ( آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی ان دنوں بہت زیادہ سرگرم ہے اور سکولوں کی کینٹینز میں مضر صحت اشیاءپر پابندی کیساتھ ساتھ اب مارکیٹ میں دستیاب ایسی پراڈکٹس کے خلاف مہم بھی چلائی جا ری ہے جو بالخصوص بچوں کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 44 فیصد بچوں میں نشونما کی کمی پائی گئی ہے۔ اس اشتہار کے ذریعے والدین کو بچوں کیلئے اچھی خوراک کے بارے میں بتانے کے علاوہ اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب انسٹنٹ ڈرنکس وغیرہ بچوں کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔

انسٹنٹ ڈرنکس پاﺅڈر کی شکل میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور ان میں پانی ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ’ٹینگ، مکسر سٹار، سن سپ لیمو پانی، فروٹلی اور اس طرح کے دیگر مشروبات مکمل طور پر مصنوعی چیزوں سے تیار ہوتے ہیں۔ ان میں مصنوعی فلیورز اور رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور چونکہ ان میں قدرتی پھلوں یا بچوں کی نشونماءکیلئے کوئی چیز شامل نہیں ہوتی، اس لئے یہ ان سے صرف اور صرف کیلوریز ہی حاصل ہوتی ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ بچوں کو ایسے مشروبات سے دور رکھیں جن میں غذائی اہمیت کی حامل کوئی چیز شامل نہیں ہوتی اور ان کی جگہ فروٹ جوس، مختلف ذائقوں والے دودھ، ملک شیک اور اس طرح کی دیگر چیزیں دیں تاکہ ان کی بہتر ذہنی اور جسمانی نشوونما ہو سکے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں چھوٹے بچوں کو کاربونیٹڈ مشروبات کی فروخت پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سکولوں کی کینٹینز میں ان کی فروخت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا اور سکولوں میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو یہ فروخت نہیں کی جائیں گی۔

کیٹاگری میں : صحت