این اے۱۲۰ضمنی انتخاب۔۔کلثوم نواز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔۔۔

الیکشن کمیشن میںقومی اسمبلی کی نشست این اے۱۲۰ کےلئے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے ۔ الیکشن کمیشن میںایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں لہذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ ن کا مطلب نواز ہے۔ این اے۱۲۰ کلثوم نوازن لیگ کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے۔ کلثوم نواز نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ۔