شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے رہنما کے بھائی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔۔وجہ جان پر آپ بھی تعریف کرنے لگیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرپشن ثابت ہونے پر سابق وفاقی وزیر کے بھائی کو ملازمت سے فارغ کر دیا ترجمان وزیر اعظم ہاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کیا گیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کی برطرفی کی منظوری دی تھی وہ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہاس نے اپنے ایک بیانمیں کہاکہ ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیر اعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف انتہائی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نےکمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکانٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔