پھلوں پر اس طرح کے سٹیکرز پر لکھے نمبروں کا دراصل کیا مطلب ہوتا ہے؟ جان کر آپ خریدنے سے پہلے ہمیشہ غور کرکے پڑھیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک)اگر آپ نے سپر مارکیٹ سے پھل خریدا ہوتو یقیناًآپ نے اس پر سٹیکرز لگے دیکھے ہوں گے.آپ کو علم ہوگا کہ یہ بارکوڈ ہے جسے کمپیوٹر کے سکینر کے آگے کرنے پر قیمت خودبخود نظرآجاتی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اس کا مصرف ہے.

آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں. 1.اگر یہ بارکوڈ 3یا4سے شروع ہورہاہواور یہ چار اعداد پر مشتمل ہوتو یہ پھل مصنوعی فرٹیلائزر سے حاصل کئے گئے ہیں. 2.اگر یہ سٹیکر پانچ اعداد پرمشمل ہواور پہلا ہندسہ 9ہوتو یہ آرگینک(قدرتی)طریقے سے بنائی گئی مصنوعات ہیں.ان کوبنانے میں کسی بھی قسم کے فرٹیلائزر اورادویات کا استعمال نہیں کیا گیا.

یہ سب سے زیادہ مفید ہیں اور انہی کے استعمال کو فوقیت دینی چاہیے. 3.جی ایم او(جنیاتی تبدیلیوں والے)پھلوں کے سٹیکرز پانچ اعداد پر مشتمل ہوتے ہیں اوریہ8سے شروع ہوتے ہیں.

..

کیٹاگری میں : صحت