سورۃ الکوثر جو قرآن کی محتصر ترین سورۃ ہے مگر فوائد کے حساب سے انتہائی کثیراثرات کی حامل ہے

آج جب ہماری قوم طرح طرح کے وسوسوں کا شکار ہے ۔وہ اپنے جسمانی اور معاشی مسائل کے لیے وسیلے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ۔سرگودھا سانحہ اس بے بسی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہم اپنے دکھوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے دنیاوی سہاروں کے متلاشی ہیں ۔قرآن مجید کو طاق پر سجا کر ہم پیروں فقیروں کےآستانوں میں اپنی تکلیفوں کاعلاج ڈھونڈتے پھر رہے ہیں

اللہ رب العزت نے انسان کو کسی دور میں بھی رہنمائی کے بغیر پیدا نہیں کیا ۔جس دور میں نبوت کا سلسلہ ختم ہوا اس دور میں بھی اللہ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن مجید اور رسول کی سنت کو مشعل راہ بنا کر پیش کر دیا ۔ جس میں نوع انسانی کے لیےنہ صرف رہنمائی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی پریشانیوں کا علاج بھی ہےقرآن مجید میں اللہ پاک خود فرماتے ہیں ‘اے محمد کہو یہ قرآن ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے ‘دل کی بیماریوں کے لیے قرآن کے ذریعے علاج:دل کی بیماریاں جن میں دل کا تیز دھڑکنا یا اختلاج قلب ، پژمردگی ، اور اضطراب قلب شامل ہے اس کے علاج کے لیے تلاوت قرآن سے بہتر کوئی حل موجود نہیں ہے ۔سورۃ الرعد میں اللہ تعالی فرماتے ہیں’’الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ‘‘:جو لوگ ایمان ﻻئے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہےاس آیت کی زيادہ سے زیادہ تلاوت جملہ دل کی بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہےزہریلے جانور کے کاٹنے پر قرآن کے ذریعے علاج:زھریلے جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیے ۔نیز سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سے دھویا اور سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آگيا۔
ہیپاٹائٹس کے لاعلاج مرض کا علاج:

ہیپاٹائٹس ایک لاعلاج بیماری ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس کے علاج اور دم کروانے کے لیے لوگ جعلی پیروں کے آستانوں پر اکثر دیکھے جا تے ہیں ایسے لوگوں کے علاج کے لیے قرآن میں ایک مجرب نسخہ موجود ہے ۔ اس بیماری میں مبتلا مریض کو دن میں ایک بار سورہ رحمن کی تلاوت سنائی جائے اور اس کے بعد ایک گلاس پانی پلائیں انشااللہ کچھ ہی دنوں میں اس بیماری سے نجات پائیں
مال و زراور گھر میں خیر و برکت کا مجرب نسخہ:

سورۃ الکوثر جو قرآن کی محتصر ترین سورۃ ہے مگر فوائد کے حساب سے انتہائی کثیراثرات کی حامل ہے ۔ ایک پوٹلی بنا لیں جس پر سورۃ الکوثر پڑھ کر دم کر لیا کریں اور اس میں پیسے ڈالتے ہوئے اور نکالتے ہوئے سورۃ الکوثر پڑھ لیا کریں ۔اس سے خیر و برکت میں اضافہ ہو گا ۔جنون یا مرگی کا قرآنی علاج:جنون اور مرگی کی بیماری میں روزانہ صبح و شام تین تین بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیے قرآن مجید میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے مگر اس سے فیض حاصل کرنے کے لیے ہمارا قرآن پر یقین اور اعتقاد کا ہونا لازمی ہے ۔ یاد رکھیں اللہ کی ذات نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا اگر ہم کسی تکلیف میں ہیں تو اس کا بلاواسطہ یا بل واسطہ سبب ہم خود اور ہمارے اعمال ہیں۔