ٹھیک ۱۰د ن بعد یعنی۲۳تمبر پوری دنیا میں ایسی تباہی آئیگی کہ ہر طرف قیامت کا منظر ہوگا صرف ایک جگہ محفوظ ہوگی۔۔دل دہلا دینے والی پیشگوئی۔۔۔

اسلام آباد:دنیا بھر میں نبیرو نامی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور قیامت برپا ہونے کی کئی پیش گوئیاں تو پہلے کی جا چکی ہیں۔ لیکن اب ایک امریکی ماہر علم الاعداد نے بھی اس حوالے سے انتہائی خوفناک پیش گوئی کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ میڈے نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ”مصر کے گیزا نامی اہرام پر کندہ علامات اور بائبل میں بیان کی گئی نشانیوں کے مطابق ۲۳ستمبر کو نیبرو نامی سیارہ ، جسے پلانٹ ایکس (Planet X)بھی کہتے ہیں، ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا۔اس روز زمین پر بدترین زلزلے آئیںگے اور ہر طرف تباہی برپا ہو جائے گی۔“

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”جب نبیرو ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا تو اس کی کشش ہماری زمین پر تباہی مچا دے گی۔ اس سے یہاں تباہ کن زلزلے اور خوفناک سمندری طوفان آئیں گے۔اس تباہی سے صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو سطح زمین سے کافی بلندی پر بنائے گئے بنکروں میں پناہ لے لیں گے، یا پھر ان علاقوں کے لوگ بچیں گے جو سطح سمندر سے بہت زیادہ بلند ہوں گے۔“ ڈیوڈ کے مطابق امریکہ کا زیادہ تر حصہ ان طوفانوں میں تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے وہ ۲۳ستمبر سے پہلے امریکہ چھوڑ کر نکل جائیں کیونکہ ممکن ہے زلزلوں اور سمندری طوفانوں کے باعث یہ ملک دو ٹکڑوں میں بٹ جائے۔وسطی امریکہ کا ملک بلیز(Belize)اس آفت میں سب سے زیادہ محفوظ مقام ہو گا۔اس پیش گوئی کے بعد امریکیوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔