لاہور ہائی کورٹ نے کلثوم نواز کیخلاف تمام نااہلی کی درخواستیں مسترد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کلثوم نواز کیخلاف تمام نااہلی کی درخواستیں مسترد تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیگم کلثوم نواز کیخلاف دائر کی گئیں تمام درخواستیں مسترد کرکے ان کو این اے 120سے الیکشن لڑنے کی اجا زت دے دی گئی۔

عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواستیں دے رکھیں تھیں۔ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تمام درخواستوں کو مسترد کرتےہوئے بیگم کلثوم نواز کوحلقہ این اے120سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور کی مقامی قیادت سے کافی ناراض ہیں اسی لئے انہوں نے اب خود این اے 120 کی الیکشن مہم کو چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن میں پارٹی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 120 کیالیکشن مہم کو خود مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان 17 ستمبر تک لاہور میں ہی قیام کریں