شہباز شریف پر اعتبار نہ کرنا ۔چوہدری نثار کو روف کلاسرا کا مشورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ نگار روف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کو مشورہ دیا اور کہا کہ آپ جاگتے رہیں اور شہباز شریف پر نہ رہیں، ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان کے انٹرویو سے صاف لگتا ہے کہ ایک الگ پارٹی بن رہی ہے جس میں چودھری نثار علی خان ،

شہباز شریف اور احسن اقبال سمیت دیگر لوگ شامل ہوں گے ۔اس پارٹی میں مریم نواز اور دیگر ٹولہ شامل نہیں ہو گا۔ مجھے پتہ نہیں کیوں لگتا ہے کہ دونوں بھائی مل کر چودھری نثار علی خان کو ہی بے وقوف نہ بنا رہے ہوں۔ کیونکہ شہباز شریف چودھری نثار کے ساتھ مل کر کبھی بھی نواز شریف کے خلاف جا کر علیحدہ پارٹی اور علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ مریم نواز جتنی آگے چلی گئی ہیں، یہ لڑائی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف دونوں بھائیوں نے مل کر چودھری نثار علی خان کی سیاست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید انہوں نے کیا کہا اس ویڈیو میں دیکھیں: