آزادی کپ میں چیئرمین پی سی بی کا کوئی کردار نہیں، سینئر اینکر چیئرمین پی سی بی پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہونے والے آزادی کپ میں چیئرمین پی سی بی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق لاہور میں ہونے والے آزادی کپ کو کرانے میں پی سی بی کا کوئی کردار نہیں ہے یہ کام صرف فوج نے کیا ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ آزادی کپ کا کریڈٹ نجم سیٹھی کوجاتا ہے تو یہ کہنا غلط ہے کیونکہ آزادی کپ صرف فوج نے کروایا ہے اگر حکومت یہ کرواتی تو حکومت کا کوئی نہ کوئی آفیشل موجود ہوتا۔

کسی بھی حکومتی آفیشل کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب نہ گورنر پنجاب اورحتی کہ وزیرکھیل بھی میچ دیکھنے نہیں آئے۔ شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف کی بیٹی لاہور میں ہیں تاہم انکی جانب سے بھی شرکت نہیں کی گئی۔ شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔۔