یہ سب چور ہیں، گاڑیاں توڑنے پر تین سال جیل کاٹی جنہوں نے قتل کئے اُنہیں سزاکیوں نہیں ہوتی؟پاک فوج کی قوم کیوں عزت کرتی ہے، گلو بٹ نے ن لیگ پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد:تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹائون کے اہم کردارگلو بٹ کا کہنا تھا کہ سماجی رہنما ہوں، چور ڈاکو نہیں،سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے پرتقریباََ تین سال جیل بھگتی جنہوں نے قتل کئے انہیں کیوں سزا نہیں ہوئی؟پانامہ لیکس میں ۷۰۰پاکستانی افراد کے نام تھے پکڑے۵گئے، باقی ۶۹۵ کہاں ہیں؟آرمی قوم کو عزت، تحفظ اور سکون کی روٹی دیتی ہے، سیاستدان سب کے سب چور ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے اہم کردار گلو بٹ کی نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو۔

سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر تقریباََ تین سال جیل بھگتی جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل کئے انہیں کیوں سزا نہیں ہوئی؟گلو بٹ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ۷۰۰پاکستانی افراد کے نام پانامہ لیکس میں تھے جن میں سے صرف۵کو پکڑا گیا باقی ۶۹۵کہاں ہیں؟گلو بٹ کا کہنا تھا کہ سیاستدان سب کے سب چور ہیں سوائے آرمی کے ، آرمی قوم کو عزت، تحفظ اور سکون کی روٹی دیتی ہے۔ میں کوئی چور یا ڈاکو نہیں سماجی کارکن ہوں، میں نے کسی کی مجبوری کو کبھی ضرورت نہیں بنایا۔