وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

سلام آباد(نیوزڈیسک)احتساب عدالت سے ضمانت نہ ہونے پر اسحٰق ڈار نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیرخزانہ کا آمدنی سے زائد کے اثاثے رکھنے پر نیب عدالت نے طلب کیاہے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے اسحاق ڈار کے استعفے کی افواہیں اڑ رہی تھیں تاہم اب انہوں نے خود تصدیق کردی ہے کہ اگر ان کی ضمانت منظور نہیں ہوتی تو وہ خود اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔دوسری جانبپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماغوث بخش مہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر وزارت سے استعفی دے دینا چاہیے اچھا نہیں لگتا کہ وزیرکے وارنٹ جاری ہوں اور وہ عہدے پر رہے۔