ایئرچائنہ کا پاکستانیوں کے لیے انتہائی شانداراقدام، پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا

بیجنگ /اسلام آباد (آ ئی این پی ) چینی فضائی کمپنی ائر چائنہ نے بیجنگ سے اسلام آباد،کراچی روٹ پر پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعدا د میں اضافے کااعلان کر دیا ، ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دی ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی فضائی کمپنی ائیر چائنا نے رواں ماہ 29 اکتوبر سے بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی کے لئی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کر دی ہے۔ اسلام آباد میں ایئر چائنا کے منیجر حو ہائی تاؤ نے پروموشن کی تقریب کے دوران کہا کہ پروازوں میں اضافے سے ہم پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت اور تجارت کے شعبے میں بہتر انداز میں خدمت کریں گے ۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے وزارتی قونصلر لیجیان چائو نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ایئرچائنہ کو پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا ایک اچھا موقع فراہم ہوگا۔ دونوں ممالک کے سفارتخانوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ویزا کی تعدادکے اجرا میں بے بہا اضافہ ہوا۔