عمران خان کو دن میں تارے نظر آئے ہوں گے: حنیف عباسی

مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کہتے ہیں عمران خان کو وارنٹ جاری ہونے پر دن میں تارے نظر آئے ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا عمران خان اشتہاری ہیں،لاڈلے کو کوئی گرفتار نہیں کرتا، الیکشن کمیشن سے وارنٹ جاری ہوگئے۔

عمران خان کو وارنٹ جاری ہونے پر دن میں تارے نظر آئے ہوں گے،عمران خان نے بنی گالہ کی منی ٹریل ظاہر نہیں کی،عمران خان کبھی جمائمہ اور کبھی راشد خان کے خط جمع کراتے ہیں،عدالت میں عمران خان کی کوئی منی ٹریل نہیں آئی،عمران خان منی ٹریل سےمتعلق جھوٹ بولتے ہیں۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا آج جہانگیر کے وکیل پر ترس آرہا تھا،جہانگیر ترین کے وکیل کو بھی دن میں تارے نظر آرہے تھے،جہانگیر ترین کے وکیل کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔