جب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلاﺅ گے:میجر جنرل آصف غفور باجوہ

کراچی ( آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ جب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلاﺅ گے ،مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں ،عمل سے ثابت کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کو پروف نہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں ،یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے ،ہم اسلامی اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک سے پہچانے گی۔

جامعہ کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوویت یونین جب افغانستان آیا تو کہا گیا اسلام کو خطرہ ہے، امریکہ کی مدد سے سوویت یونین کو افغانستان سے نکالا ۔ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پرحملہ کیا تو امریکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو وہ پاکستان آگئے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کر کے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کا مرحلہ وار خاتمہ کیا ،آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن اللہ کا تخلیق کردہ سب سے خوبصورت مکل ہے ،جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے ،یہاں ہر موسم کے پھل ،دریا ،پہاڑ اور صحرا موجود ہیں ۔