وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلی تحلیل کرنے پر راضی ہو گئے ہیں

اسلام آباد(رپورٹ:اسد مرزا)معتبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قبل از وقت الیکشن کرانے پر تیار ہیں ۔اس سلسلہ میں وہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر راضی ہیں تا ہم انکے کچھ تحفظات ہیں.

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف نیب میں کیسز پر کوئی ریلیف ملے تا کہ وہ قومی اسمبلی تحلیل کر کے نگران حکومت کا راستہ ہموار کریں۔ذرائع کا کہنا ہے اندرون خانہ اس سلسلہ میں مشاورت جاری ہے ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دسمبر کے آخر یا جنوری کے وسط میں قومی و صوبائی اسمبلیاںتحلیل ہو سکتی ہیں