ثناء بچا کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

لاہور (ویب ڈیسک) ثناء بچا کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور سابقہ ٹی وی اینکر ثناء بچا کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔

ثناء بچا نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر اپنے پروگرام کا دوبارہ آغاز کریں گی۔ ثناء بچا کچھ برس قبل جیو نیوز پر ہی کرنٹ افئیرز پروگرام کیا کرتی تھیں۔ پروگرام جلد آن ائیر کر دیا جائے گا۔