ترکی کاپاکستان میں دو ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)ترکی نے پاکستان میں صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے دوٹیکنالوجی پارک کے قیام پرآمادگی ظاہرکر دی ،ایک پارک مردان اور ایک کوئٹہ میں قائم کیاجائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ترکی کی ایک کمپنی نے حال ہی میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان میں صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے دو ٹیکنالوجی پارک قائم کئے جائیں گے۔ٹیکنالوجی پارکوں کے قیام سے غیرفعال صنعتی یونٹوں کی بحالی اورافزائش حیوانات کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔