فائیوسٹار ہوٹل کی لابی؟ پولیس کے نام,,,,, پنجاب بھر کے افسران بھی حیران

لاہور(سپیشل رپورٹ)ایس پی ہیڈ کواٹرلاہور عاطف نذیر نے پولیس اہلکاروں کے لئے پولیس لائن قلعہ گجر سنکھ میںفائیو سٹار ہو ٹل کی لابی طرز کا کیفیٹریا تیار کروایا ہے جسے دیکھ کر پولیس افسران بھی حیران رہ گئے ۔پنجاب کے کسی ایک پولیس ہیڈ کواٹر میںبھی ایسا خوبصورت ،دیدہ زیب ماحول دیکھنے کو نہیں ملتا۔سی سی پی او لاہور کیپٹن امین وینس ،ڈی آئی جی لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف اور دیگر افسران نے کانسٹیبلری کیفیٹریا کا افتتاح کر دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ایس پی ہیڈ کواٹر عاطف نذیر پولیس اہلکاروں کی فلاح بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بہترین ماحول فراہم کرنے ،انکے اوقات کار کو بہترین انداز میں انتظام کرنے کے لئے اپنے ایجنڈے پر کام شروع کر رکھا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیںجس کے تحت پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کے لئے کھانے پینے کی بہترین اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پرتعیش کیفیٹیریا بھی تیار کر دیا جہاں اہلکاروں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود کو کم تر نہ سمجھے اور وہ ریفرشمنٹ کرتے ہوئے بہترین ماحول سے لطف اندوز ہوں ۔