خواب میں حجر اسود کے ساتھ یہ کام کرنے کی تعبیر جانئیے

لاہور(نظام الدولہ)عمرہ و حج کے دوران حجر اسود کو بوسہ دینا افضل کام ہے ،کچھ لوگوں کو خواب میں بھی یہ شرف حاصل ہوتا ہے۔وہ حجر اسود کی زیارت کرتے ہیں ،خواب میں حجر اسود کو دیکھنے کی تعبیر حضرت علامہ محمد ابن سیرینؒ نے بیان کی ہے کہ اگر کوئی یہ دیکھے کہ اس نے حجر اسود پر ہاتھ پھیرا ہے تو اس شخص کو اہل عرب سے نفع پہنچے گا،اگر دیکھے کہ حجر اسود کو اکھیڑا ہے تو ایسا شخص بداعتقاد اور ناپاک ہوجائے گا۔ اگر وہ دیکھ لے کہ اس نے حجر اسود کو پھر اسی مقام پر رکھ دیا ہے تو اصلاح پائے گا اور راہ راست پر آجائے گا ،خواب میں حجر اسود کو بوسہ دینے سے مراد علم اور خیر پانے کی علامت ہے۔