”مجھے اطلاع ملی ہے کہ تین چار ٹی وی چینلز کے سٹاف نے اب یہ کام کرنے کافیصلہ کر لیاہے “ نیوز چینلز کی نشریات بند ہونے کے بعد حامد میر نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن )سینئر صحافی حامد میرنے انکشاف کیاہے کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ تین چار ٹی وی چینلز کے سٹاف نے فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنے چینلز کی نشریات مکمل بند کرکے باہر سڑک پر آ کر احتجاج کریں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ دونوں طرف سے ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہمیں احتجاج کرنا چاہیے ،حکومت نے غلط کیا اور دوسری جانب دھرنے والوں نے بھی ہمارے ساتھ غلط کیا ۔حکومت اپنی بدا نتظامی کا ساراملبہ میڈیا پر ڈال رہی ہے ۔حامد میر کا کہناتھا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ تین چار ٹی وی چینلز کے سٹاف نے فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنی نشریات مکمل بند کرکے باہر سڑک پر آ کر احتجاج کریں ۔