پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

پنجاب میں دو روز کیلئے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول کالجز بند رہیں گے۔
صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔
حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔