عمران فاروق قتل کیس؛ بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری دیے گئے، اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم کو گرفتار کرکے کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت اسلام آباد انسداد دہشتگری کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، ملزمان پرآج فرد جرم عائد کی جانا تھی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر چالان جمع نہ کرا سکے جس پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، ایف آئی اے نے چالان جمع کرانے کے لیے مزید پندرہ دن کا وقت مانگ لیا۔
عدالت نے بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔