آرمی چیف سے عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمد جواد نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمد جواد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی‘ پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔