القدس الشریف کے خلاف امریکی سازش پر دنیا بھر میں احتجاج

امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات کے بعد دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ٹرمپ کے خطاب کے بعد فلسطینوں کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کیا اور امریکی پرچم سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر نذر آتش کیں۔
بدزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز اعلان کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا فلسطینوں شہریوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر القدس کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا
مظاہرین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی اور امریکی پرچم نذرآتش کرنے کے ساتھ ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر پر جوتے مارے اور آگ لگائی۔
ادھر لبنان میں بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور امریکی اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور القدس الشریف کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے مظاہرین نے مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور اسکو واضح پیغام دیں کہ القدس الشریف پر سب اکھٹے ہیں۔
مزید جانئیے: امریکی فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل
القدس الشریف کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف عرب اور ایشیائی ممالک میں بھی شدید ردعمل سامنے آرہا ہے اور کئی ممالک میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اسی طرح یورپ اور امریکا سمیت کینیڈا اور آسٹریلیا اور دیگر کئی ممالک میں بھی شہری سراپا احتجاج ہیں۔