ہماری منزل خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہماری منزل ترقی یافتہ،خوش خال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔
سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری اور این آئی سی وی ڈی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے نانا اور والدہ نے اپنی زندگی ہمیشہ صحت کے شعبےمیں صرف کی ہے ہے ، میری بھی کوشش ہے کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خوش حال ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت ہم پورے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ، لیکن اس کے باوجود لوگ پوچھتے ہیں کہ سند ھ حکومت نے کیا کام کیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دل کا علاج صرف امیر آدمی ہی برداشت کرسکتا تھا لیکن پی پی نے غریبوں کیلئے دل کا علاج مفت کردیا ہے، جس کی مثال آج آپ کے سامنے موجود ہیں ۔
چیئرمین پی پی پی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں اتنے کام ہونے کے باوجود آج بھی مسائل موجود ہیں مگر ہم سندھ کی ترقی کیلیے اپنی کمٹمنٹ پر سو فیصد قائم ہیں، ہماری منزل ترقی یافتہ،خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔