پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا 461 پوائنٹس کمی پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 461 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
مندی کے رجحان کے باعث 100 انڈیکس 42 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 436 پوائنٹس اور کم ترین سطح 42 ہزار 754 پوائنٹس رہی۔
حصص مارکیٹ میں کُل 23 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 10 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔
مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 84 کی قدر میں اضافہ، 262 کی قدر میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔
مواصلات کا شعبہ 5 کروڑ سے زائد شیئرز کے کاروبار کے ساتھ سب سے نمایاں رہا، جبکہ انجینئرنگ میں 2 کروڑ 28 لاکھ اور سیمنٹ کے شعبے میں 2 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔