” مجھے ٹی وی سے پتہ چلا ہے کہ میں اور میرے والد اس جگہ کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے ہیں“مریم نواز نے ٹوئیٹ کردی

لاہور( آن لائن) قصور میں ننھی زینب کے قتل کے بعدطرح طرح کی خبریں آرہی ہیں اور کچھ خبریں محض افواہوں کی بنیاد پر چل رہی ہیں اور اب مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں اور کہاہے کہ مجھے ایک ٹی وی چینل سے پتہ چلا ہے کہ میں اور میرے والد قصور کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے ہیں ۔

واقعات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے بتایاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازجاتی امراءسے قصور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے تاہم اہلخانہ نے ملاقات سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کا یہ دعویٰ آن ایئرہوتے ہی مریم نواز نے ٹی وی کا سکرین شاٹ لے کر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ” میرے والد اور میں گھر بیٹھے ہیں، ٹی وی سے پتہ چلا کہ ہم پہلے ہی قصور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں“۔