ڈان لیکس پر وضاحت وقت کی ضرورت ہے، حساس معاملے پر سی ای سی نہ بلائی تو معاملہ پبلک کردوں گا، چودھری نثار

ٹیکسلا(آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر وضاحت وقت کی ضرورت ہے ،اگر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو معاملہ پبلک کر دوں گا۔

ٹیکسلا میں صحافیوں سے کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس حساس نوعیت کا معاملہ ہے،اس پر پارٹی ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن ابھی اس کا کوئی اجلاس نہیں بنایا گیا ،انہوںنے کہا کہ میں ابھی انتظار کر رہا ہوں اگر اس معاملے پر اجلاس نہ بلایاگیا تو معاملہ پبلک کردوںگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈان لیکس صرف ن لیگ کاایشونہیں سنجیدہ مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ میں نے انہیں نکلوایا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، چودھری نثارنے کہا کہ راو¿تحسین کومیں نے نہیں نکالا،انہیں غلط فہمی ہے کہ انہیں میں نے نکلوایا،انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو طارق فاطمی کاتورپورٹ میں ذکرنہیں تھاانہیں کس نے نکالا۔