بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو اسی کی زبان میں جواب دیں گے، وزارتِ دفاع

وزارتِ دفاع کی جانب واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت کو اس کے خیال، پیمانے اور جگہ سے قطع نظر کسی بھی جارحیت، غلط اندازے یا مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی دہلی کو اسلام آباد پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے کے بجائے پاکستان مخالف ریاستی اسپانسر جاسوسی کا جواب دینا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے سامنے بلوچستان سے گرفتار ہونے والا ’را‘ کا افسر کلبھوشن یادیو زندہ ثبوت ہے۔