پیشاب ٹیسٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت

عام طور پر ماہرین صحت اب تک پیشاب ٹیسٹ سے صرف پیشاب اور اس سے منسلک جسمانی اعضاء کی بیماریوں کا پتہ لگاتے تھے، تاہم اب اس حوالے سے ایک پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ نئی پیش رفت خصوصی طور پر ان افراد کے لیے باعث فکر ہوگی، جو اپنی عمر کے حوالے سے انتہائی حساس ہوتیے ہیں اور خود کو جوان رکھنے کی غرض سے اپنی اصل عمر چھپاتے ہیں۔
جی ہاں، اب ایسی خواتین جو درحقیقت ہوتی تو 50 سال کی ہیں، مگر خوبصورتی اور فٹنیس کی وجہ سے 25 سال کی دکھتی ہیں، اس لیے وہ خود کو 25 سال چھوٹی بتاتی ہیں۔
تاہم اب ان کے ایک ٹیسٹ سے ان کی اصل عمر کا پتہ لگانا ممکن بن گیا ہے۔ماہرین پیشاب کے ایک ٹیسٹ کرنے سے انسان کی اصل عمر کا پتہ لگانے کا طریقہ دریافت کرنے میں کامیاب گئے ہیں، تاہم ابھی یہ تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے۔
ہیلتھ جرنل ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق چینی ماہرین نے ابتدائی طور پر جانوروں کے پیشاب ٹیسٹ سے ان کی اصل عمر کا پتہ لگانے کے بعد یہی تجربہ انسانوں پر کیا۔

کیٹاگری میں : صحت