پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ہمت کی ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ہمت کی کھلے سمندرمیں ماہی گیروں کو طبی امداد فرہم کی، ماشاءاللہ نامی پاکستانی کشتی کے ماہی گیر کو فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ ادویات اورخوردنی اشیاء بھی فراہم کی گئیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ماشاءاللہ نامی پاکستانی کشتی کے ماہی گیر کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ پی این ایس ہمت نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی کشتی کی مددکی۔ پی این ایس ہمت کی میڈیکل ٹیم نے ماہی گیروں کوطبی امداد کیساتھ ادویات اورخوردنی اشیاء بھی فراہم کی ہیں۔ کشتی پر سوار ماہی گیروں نے طبی امدادکی بر وقت فراہمی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت پا ک بحریہ کا اولین فرض ہے۔ پا ک بحریہ کھلے سمندر میں انسانی مدد کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔