امریکی ریاست مشی گن میں یونیورسٹی کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی کے بائر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی کے کیمبل ہال میں فائرنگ کے قریب کی گئی۔
مشی گن کی سینٹرل یونی ورسٹی نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یونی ورسٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو ہیلپ لائن نمبر پر فون کریں۔
مقامی حکام کے مطابق حملہ آور سیاہ فام شخص تھا جو مسلح اور خطرناک معلوم ہوتا ہے۔
بعد ازاں مقامی پولیس نے حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں یونیورسٹی کا کوئی طالبعلم ہلاک نہیں ہوا بلکہ حملہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔