چکوال میں بلکسر انٹرچینج کے قریب کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق

بلکسر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
متاثرہ گاڑی میں سوار افراد چکوال سے راولپنڈی جارہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے کار حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔